تہران: حزب اللہ نے اسرائیل کے ناقابل شکست ہونے کا بھرم خاک میں ملادیا
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے لبنان میں جنگ بندی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی حکومت کے ناقابل تسخیر ہونے کا بھرم خاک میں ملادیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران نیتن یاہو نے امریکی ٹیکس دہندگان سے اربوں ڈالر ہتھیائے لیکن اسکے باوجود حزب اللہ کو شکست دینے سے قاصر رہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی لبنان میں بھاری جانی نقصان اٹھانے کے بعد نیتن یاہو جنگ بندی کی درخواست کرنے پر مجبور ہوا، اسرائیل کو چاہیے دشمن کے ہاتھوں شکست کا اعتراف کرے۔
گزشتہ روز اسرائیل نے حزب اللہ کیساتھ 13ماہ تک جاری رہنے والی جنگ سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے جنگ بندی کا معاہدہ کرنے پر مجبور ہوا تھا۔