Featuredکھیل و ثقافت

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان کا فاتحانہ آغاز ، بھارت کو شکست

شاہزیب خان نے بھارتی بولرز کی درگت بناتے ہوئے 159 رنز کی اننگز کھیلی

دبئی  : انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو 44 رنز سے شکست دے دی۔

قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔

شاہزیب خان نے 159 رنز کی اننگز کھیلی اور بھارتی بولرز کے چھکے چھڑادیے۔ انکی ایک اننگز میں 5 چوکے اور 10 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

انکے علاوہ عثمان خان 60 رنز بنا کر دوسرے ٹاپ اسکورر رہے اور محمد ریاض اللہ 27 رنز کے ساتھ تیسرے قابلِ ذکر بلے باز تھے جبکہ باقی کوئی کھلاڑی دہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

بھارت انڈر 19 کی جانب سے سمرتھ ناگاراج نے 3 وکٹیں لیں جبکہ ایوش ماہترے دو، یودھاجت گوا اور کرن چورملے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قومی انڈر 19 ٹیم کے بیٹرز نے روایتی حریف ٹیم کے بلے بازوں کو کھل کر نہ کھیلنے دیا۔

بھارتی ٹیم کے نکھل کمار 67 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہرونش پنگالیا نے 26، ایوش ماہترے اور کرن چورملے نے 20، 20 جبکہ کپتان محمد امان نے 16، آندھرے سدھارتھ نے 15 اور ہاردیک راج نے 10 رنز بنائے۔

اختتامی لمحات میں محمد احسان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت کی امید پیدا کی، لیکن یہ امید زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی وہ 30 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 3، عبدالسبحان اور فہام الحق نے دو دو جبکہ نوید احمد اور عثمان خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

گروپ اے میں موجود پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ 2 دسمبر کو میزبان یو اے ای کے خلاف کھیلے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close