Featuredخیبر پختونخواہ

ضلع کرم میں جھڑپیں جاری ، مزید 6 افراد جاں بحق

ضلع کرم : قبائل کے درمیان ضلع کرم میں جھڑپیں گیارہویں روز بھی جاری ، اب تک 130 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

گیارہویں روز جھڑپوں میں مزید 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے جس کے بعد  اب تک 130 افراد جاں بحق اور 186 زخمی ہو چکے ہیں۔

جھڑپوں کے باعث پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ سمیت آمدورفت کے دیگر راستے بھی بند ہیں جبکہ مرکزی شاہراہ اور پاک افغان خرلاچی بارڈر پر آمدورفت بھی معطل ہے۔

شاہراہوں کی بندش سے تیل، اشیائے خورونوش اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنرجاویداللہ محسود کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے مختلف مقامات پر پولیس، فورسز کے دستے تعینات ہیں، باقی علاقوں میں بھی آج فائر بندی کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close