Featuredاسلام آباد

ڈی چوک احتجاج ، پولیس نے بشریٰ بی بی سمیت دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے

علی امین گنڈا پور سمیت 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری عدالت نے جاری کردیے

اسلام آباد: ڈی چوک میں احتجاج پر وفاقی پولیس نے بشری بی بی، علی امین گنڈا پور سمیت 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے ہیں۔

کوہسار پولیس نے بانی پی ٹی آئی سمیت 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے۔ پولیس نے بشری بی بی سمیت عمر ایوب ،شیر افضل مروت ،خالد خورشید،اور فیصل جاوید کے بھی وارنٹ گرفتاری حاصل کیے۔

ایم این اے عبدالطیف، فاتح الملک، علی ناصر، صوبائی وزیر ریاض خان کے بھی وارنٹ جاری کیے جبکہ علی زمان، پیرمصور، میاں خلیق الرحمان، سہیل آفریدی ،شہرام خان ترکئی کے بھی وارنٹ حاصل کئے گئے ہیں۔

اسکے علاوہ بریگیڈیئر ریٹائر مشتاق اللہ ، میجر ریٹائر راشد ٹیپو، زلفی بخاری ،سلمان اکرم راجہ ،مراد سعید، رؤف حسن ، خدیجہ شاہ، زرتاج گل، عالیہ حمزہ کے بھی وارنٹ بھی حاصل کئے گئے ہیں۔ تمام ملزمان ڈی چوک احتجاج کے مقدمات میں ملزم نامزد ہیں۔

پولیس نے تحریری درخواست میں سر فہرست بشری بی بی کے وارنٹ گرفتاری کی استدعا کی جبکہ بانی پی ٹی آئی کاسب سے آخر میں 96 نمبر پر بطور ملزم نام درج کے وارنٹ گرفتاری کی استدعا کی۔

عدالت نے پولیس استدعاء پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close