غزہ جنگ بندی کیلیے کوششیں جاری ہیں لیکن اب تک کامیابی نہیں ملی لیکن جنگ بندی معاہدے کے جلد طے ہونے کا امکان ہے
امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فریقین کو ایک سمجھوتے پر راضی کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ تمام تر کوششوں کے باوجو تاحال غزہ جنگ بندی مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکے۔
چیک سیلوان نے مزید بتایا کہ خطے کے تمام فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ آج بھی جنگ بندی پر مذاکرات ہوئے ہیں۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ جنگ بندی مذاکرات جلد کامیاب ہوجائیں گے۔ ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
مشیر چیک سیلوان نے کہا کہ جنگ بندی کی صورت میں بھی فریقین کو حق حاصل ہے کہ ان کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو تو اپنا دفاع کریں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون ساعر کا کہنا ہے کہ غزہ میں حماس کے ہاتھوں یرغمالیوں کی رہائی یقینی بنانے پر ہی جنگ بندی معاہدہ ہوسکتا ہے۔