بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، بنگلادیش کو شکست ، پاکستان کی جیت
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بنگلادیش کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔
بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
فائنل میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔
قومی ٹیم نے 140رنز کا ہدف 11ویں اوورز میں حاصل کر لیا۔
پاکستان بلائنڈ کی جانب سے نثار علی 72 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ محمد صفدر نے آؤٹ ہوئے بغیر 47 رنز کی اننگز کھیلی۔
بنگلادیش بلائنڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 139رنز بنائے تھے۔
بنگلادیش کی جانب سے عارف حسین 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان بلائنڈ کے بابر علی نے 2، محمد سلمان اور مطیع اللّٰہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیپال کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
ملتان میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
پاکستانی بیٹرز نے 95 رنز کا ہدف چھٹے اوور میں حاصل کر لیا تھا، کامران اختر نے 63 اور بابر علی نے 32 رنز بنائے تھے۔
دوسری سیمی فائنل میں بنگلادیش نے سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔