Featuredپنجاب

توشہ خانہ 2 کیس میں بشریٰ بی بی کے وارنٹِ گرفتاری جاری

بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ 2 کیس میں ضمان کو بھی نوٹس جاری

راولپنڈی: بشریٰ بی بی کی مسلسل 10 سماعتوں میں غیر حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند کے روبرو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، جس میں پبلک پراسیکیوٹر سید ذولفقار عباس نقوی بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔

سماعت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا جب کہ بشریٰ بی بی کی مسلسل 10 سماعتوں میں غیر حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

بعد ازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ 2 کیس میں ضمان کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ بشریٰ بی بی کے ضامن اگلی سماعت پر عدالت حاضر ہوں۔ بشریٰ بی بی کی ضمانت کے بعد مسلسل غیر حاضری پر کیوں نہ مچلکے ضبط کرلیے جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close