Featuredپنجاب

پانچوں گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم

پانچوں رہنماؤں کے خلاف 24 نومبر کے احتجاج پر مقدمات درج کیے گئے تھے

راولپنڈی: عدالت نے تحریک انصاف کے عمر ایوب اور راجہ بشارت سمیت پانچ رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ان گرفتاریوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پولیس کے پانچ افسران کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا اور پولیس افسران کی سخت سرزنش بھی کی کہ عبوری ضمانتیں ہونے کے باوجود انہیں کیوں گرفتار کیا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب، سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے مقدمات پر سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے بابر اعوان سمیت دیگر وکلاء عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت ہونے کے باوجود کیوں گرفتار کیا۔

عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب، سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت، راجہ ماجد، احمد چٹھہ اور ملک عظیم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے صدر بیرونی سرکل نبیل کھوکھر، ایس ایچ او صدر بیرونی اعزاز عظیم ثاقب طیب سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے موقع پر آئندہ 500 یارڈ کی جیل کی حدود کے اندر کسی ملزم کو گرفتار نہ کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے۔

گزشتہ روز، جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close