Featuredپنجاب

ہمیں غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا : اپوزیشن لیڈر

عمران خان لوگوں کے دلوں سے نہیں نکل سکتا، بانی پی ٹی آئی مائنس نہیں ہوگا

راولپنڈی: پنجاب پولیس کی پاکستان کے لوگوں کے ساتھ جنگ ہے، یہ جنگ امن و سکون نہیں رہنے دے گی

رہائی کے بعد اپوزیشن لیڈرعمرایوب کی میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ ہمیں گزشتہ رات غیر قانونی گرفتار کیا گیا ، ہمیں پولیس لائنز میں غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا،میرے پاس یہ پشاور ہائی کورٹ کا آمنہ بیل آرڈر موجود ہے۔

عدالت نے پولیس سے پوچھا کہ آپ نے کس طریقے یا قانون کے تحت عمر ایوب اور راجہ بشارت کو گرفتار کیا لیکن ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا تو لہٰذا عدالت نے ہماری ضمانت منظور کر دی اور رہا کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں شہباز شریف، مریم نواز، آئی جی پنجاب، وزیر داخلہ محسن نقوی اور ڈی پی او اٹک کو اس کا ذمہ دار سمجھتا ہوں۔

سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ ہمیں گزشتہ رات غیر قانونی گرفتار کیا گیا اور گرفتاری کے بعد ساڑھے 4 گھنٹے حبس بے جا میں رکھا گیا، ہم نے کہا پشاور ہائی کورٹ کی ضمانتیں ہیں لیکن تسلیم نہیں کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے جیل کے اندر دوران پیشی گرفتاریاں غیر قانونی قرار دے دیں، مقدمہ سماعت کے لیے اڈیالہ جیل ایریا باقاعدہ عدالت ڈکلیئر ہے۔

وکیل بابر اعوان نے کہا کہ یہ پنجاب پولیس کی پاکستان کے لوگوں کے ساتھ جنگ ہے، یہ جنگ امن و سکون نہیں رہنے دے گی، اس حالت میں ملک کیسے چل سکتا اور ملک میں امن کیسے ہو سکتا، چند مافیا کے علاؤہ ملک سب کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مائنس نہیں ہوگا کیونکہ عمران خان لوگوں کے دلوں سے نہیں نکل سکتا، امن قائم رکھنے اور عدالت کا احترام ہمارا فرض ہے، پوری قوم کو جنگ کے لیے مت للکارا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close