کراچی: جنوبی سندھ میں رات میں درجۂ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق بالائی سندھ میں آج رات سے درجۂ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع ہے جبکہ وسطی سندھ میں درجۂ حرارت 9 سے 11 ڈگری ہونے کا امکان ہے۔
جنوبی سندھ میں رات میں درجۂ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع ہے۔
کراچی میں آج اور اتوار کی رات درجۂ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شمال مشرق اور شمال مغرب سے خشک اور خنک ہوائیں چلتی رہیں گی۔