کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے دن بازارِ حصص میں مندی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا
پیر کے روز ابتدائی مندی کے بعد زبردست تیزی کا رجحان شروع ہوا تو 1195 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرکے 110244 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پی ایس ایکس میں تاریخی تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 اندیکس ایک لاکھ 9 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا تھا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پہلی بار پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بلند ترین پوائنٹس کے 8 ریکارڈز قائم ہوئے تھے اور بازار حصص میں 100 انڈیکس کے 102000، 103000، 104000، 105000، 106000، 107000، 108000، 109000 پوائنٹس کےسنگ میل عبور ہوگئے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ہفتے میں 8نفسیاتی سطحیں رقم ہوئیں۔