Featuredپنجاب

پی ٹی آئی مدارس رجسٹریشن پر اپنے 2019ء کے معاہدے پر آج بھی قائم ہے: بیرسٹر گوہر

ڈی چوک احتجاج میں زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ جھوٹ زیادہ پھیلایا گیا

راولپنڈی: مدارس کی رجسٹریشن ہونی چاہیے، پی ٹی آئی مدارس رجسٹریشن پر اپنے 2019ء کے معاہدے پر آج بھی قائم ہے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی کا 2019 میں مدارس رجسٹریشن کا معاہدہ درست تھا۔ تحریک انصاف اس معاہدے پر آج بھی قائم ہے ۔ مدارس کی رجسٹریشن ہونی چاہیے۔ مدارس میں بچوں کو جدید علوم بھی پڑھائے جانے چاہییں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ڈی چوک احتجاج کے دوران 200 مسنگ پرسنز کی فہرست تیار کر لی ہے ، جس پر پی ٹی آئی اپنا کام کر رہی ہے ۔ یہ معاملہ ہر فورم پر اٹھائیں گے اور اس کی رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو دیں گے۔

ڈی چوک احتجاج میں زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ جھوٹ زیادہ پھیلایا گیا، جس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ وہ انہوں نے مختلف انداز میں کہا، پہلے 8 تھے، پھر 12 ہو گئے۔

احتجاج میں جاں بحق افراد کی تعداد پر علیمہ خان سے اختلاف کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کو سامنے رکھتے ہوئے ذمے دارانہ بیان دیتا ہوں اور اس میں کور کمیٹی اور دیگر قیادت کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد بیان دیتا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close