Featuredاسلام آباد
شام میں مقیم پاکستانیوں کے محفوظ انخلاء کے لیے اقدامات کئے جائیں : وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے شام سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کےلیے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شام میں پاکستانیوں کے انخلاء سے متعلق اجلاس میں کہا کہ شام میں مقیم پاکستانیوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
شہباز شریف نے دمشق میں پاکستانی سفارت خانے کو معلوماتی ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شام اور ہمسایہ ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں میں معلوماتی ڈیسک 24 گھنٹے فعال رہیں۔
خیال رہے کہ دمشق کے قریب خواتین اور بچوں سمیت 300 سے زیادہ پاکستانی زائرین محصور ہوگئے ہیں، ان کے پاس کھانے پینے کی اشیاء ختم ہونے لگیں۔