کوئٹہ : سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے قانون و انصاف نے بلوچستان کی صوبائی نشستوں کی تعداد بڑھا دی۔
سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں بلوچستان کی صوبائی نشستوں کی تعداد 65 سے بڑھا کر 80 کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی خرم شہزاد نواز کی زیرِ صدارت ہوا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کوسٹ گارڈ ترمیمی بل اتفاقِ رائے سے منظور کر لیا۔
کمیٹی نے بلز منظوری کے طریقہ کار کا نیچر لائزیشن ایکٹ ترمیمی بل مؤخر کر دیا۔
اس کے علاوہ کمیٹی نے کرمنل لاء ترمیمی بل بھی آئندہ اجلاس تک مؤخر کر دیا۔