Featuredاسلام آباد
سول نافرمانی تب کامیاب ہوتی ہے جب عوام کا انحصار ریاست پر نہ ہو : خواجہ آصف
بشریٰ بی بی کو کوئی چھوڑ کر نہيں گیا بلکہ ان سمیت سب بھاگے تھے
اسلام آباد: سول نافرمانی ناکام ہو جائے گی، سول نافرمانی تب کامیاب ہوتی ہے جب عوام کا انحصار ریاست پر نہ ہو
نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزير دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ریاست عوام کو ہر چیز مہیا کر رہی ہے، سول نافرمانی تب کامیاب ہوتی ہے جب عوام کا انحصار ریاست پر نہ ہو، سول نافرمانی ناکام ہو جائے گی ۔
ایک اور سوال کا جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو کوئی چھوڑ کر نہيں گیا، ان سمیت سب بھاگے تھے، انہوں نے ویڈیو دیکھی ہے، بشریٰ بی بی خود جا رہی تھیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی سول نافرمانی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک میں انتشار ہوگا، سول نافرمانی ہوگی وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا، سیاسی اختلاف ضرور ہوتا ہے لیکن ملک کو بدنام کرناسازش ہے، اگر ہمیں ترقی یافتہ بننا ہے تو امن، استحکام، پالیسیز کے تسلسل اور اصلاحات کو اپنانا ہوگا۔