Featuredدنیا

اسرائیل کی ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری

ایران کو جوہری پروگرام آگے بڑھانے اور بم کے حصول سے روکنے کیلیے حملہ کیا جا سکتا ہے، اسرائیل

اسرائیل نے شام کا دفاعی نظام تباہ کرنے کے بعد ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تیاری شروع کردی۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوجی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ ایران کی جوہری تنصیبات پرحملے کے لیے تیاریاں کر رہی ہے۔ اسرائیل شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اورلبنان میں ایران کے حامی گروپ کمزور ہونے کی صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق ایران کو جوہری پروگرام کو مزید آگے بڑھانے اور بم تیار کرنے سے روکنے کے لیے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہیے۔

ایران نے ہمیشہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی تردید کی ہے۔ ایران کا موقف ہے کہ اس کا خلائی پروگرام اور جوہری سرگرمیاں خالصتاً سول مقاصد کے لیے ہیں۔ امریکی انٹیلجنس ایجنسیوں اور اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران 2003 تک فوجی مقاصد کے لیے جوہری پروگرام پر کام کر رہا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close