Featuredکھیل و ثقافت

چیمپینز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کی تمام شرائط مان لیں

چیمپئنز ٹرافی سے متعلق حتمی فیصلہ کل ہوجائے گا

پاکستان اور بھارت میں اصولی معاہدہ بھی ہو گیا، جس کے بعد میچز پاکستان اور دبئی میں ہوں گے۔

چیمپینز ٹرافی 2025 پر آئی سی سی اور بی سی سی آئی نے پی سی بی کی تمام شرائط مان لیں۔ فروری میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والا چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ فیوژن فارمولے کے تحت کھیلا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے مجوزہ 3 سال کے فیوژن ماڈل کو کل آئی سی سی سے باضابطہ منظوری ملنے کا امکان ہے۔

چیمپینز ٹرافی میں بھارت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا، اگر بھارت سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچتا ہے تو یہ میچز بھی دبئی میں ہی ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے ہائی برڈ ماڈل کی منظوری دی، بورڈ کا ان آفیشل اجلاس ہوا، پاکستان اور بھارت میں اصولی معاہدہ بھی ہو گیا، جس کے بعد میچز پاکستان اور دبئی میں ہوں گے۔

2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے پاکستان ٹیم بھارت نہیں جائے گی، پاکستان بھارت کا لیگ میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو کوئی زر تلافی نہیں ملے گا، پاکستان 2027 کے بعد آئی سی سی ویمنز ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ میچز کا معاملہ بعد میں طے ہوگا، تحریری طور پر معاہدہ نہیں ہوا اصولی معاہدہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق حتمی فیصلہ کل ہوجائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close