Featuredاسلام آباد
اتحاد تنظیمات مدارس کا مدارس رجسٹریشن بل کا گزٹ نوٹی فکیشن جاری کرنے کا مطالبہ
مدارس بل متنازع نہیں کیونکہ پارلیمنٹ نے اس کی منظوری دی ہے
اسلام آباد: ہماری شکایت حکومت سے اور مؤقف آئین و قانون کے تابع ہے، اس لیے کوئی منفی گفتگو کرنا نہیں چاہتے
اسلام آباد میں اتحاد تنظیم المدارس کا اجلاس ہوا، جس میں جید علما کرام مفتی منیب الرحمان، مفتی تقی عثمانی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ مدارس بل متنازع نہیں کیونکہ پارلیمنٹ نے اس کی منظوری دی ہے، کیا بل منظور ہونے کے بعد کوئی سوال اٹھایا گیا؟
انہوں نے کہا کہ ہماری شکایت حکومت سے اور مؤقف آئین و قانون کے تابع ہے، اس لیے کوئی منفی گفتگو کرنا نہیں چاہتے۔
مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ مدارس بل ایکٹ بن چکا، صدر مملکت نے 10 روز تک بل پر کوئی اعتراض نہیں کیا، قانون کے مطابق گزٹ نوٹی فکیشن جاری کیا جائے۔
مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ اگر مدارس رجسٹریشن بل کی منظوری کے برعکس کوئی فیصلہ ہوا تو مل کر بیٹھیں گے اور اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔