Featuredخیبر پختونخواہ

پاراچنار اسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے 29 بچے دم توڑ گئے

ادویات اور دیگر سہولیات فراہم نہ کی گئیں تو بحرانی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے

 پشاور: راستوں کی بندش کے باعث بروقت علاج معالجے کی سہولیات نہ ملنے پر ضلع کرم 29 بچے جاں بحق ہوگئے

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم  کےعلاقے  پاراچنارمیں‌ راستوں کی بندش کے باعث بروقت علاج نہ ملنےکی وجہ سے29 بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ سمیت ضلع کرم کے آمدورفت کے تمام راستے تاحال بند ہیں جس کی وجہ سے علاج معالجے کی سہولیات نہ ملنے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیںکی بندش کے باعث بروقت علاج نہ ملنےکی وجہ سے۔

ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پاراچنار ڈاکٹر سید میر حسن جان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یکم اکتوبر سے اب تک پاراچنار اسپتال میں علاج نہ ملنے اور سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے 29 بچے دم توڑ گئے ہیں۔

انہوں نے ادویات اور آپریشن کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے دیگر اموات کی تعداد نہیں بتائی تاہم ان کا کہنا تھاکہ ادویات اور علاج معالجے سمیت آپریشن کی سہولیات نہ ہونے سے 29 بچوں کے علاوہ دیگر افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر سید میر حسن جان کا کہنا تھا کہ اگر ہنگامی بنیادوں پر اسپتال کے لیے ادویات اور دیگر سہولیات فراہم نہ کی گئیں تو بحرانی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔

کرم میں قیام امن کے لیے کوہاٹ میں جاری گرینڈ امن جرگہ زیادہ تر نکات پر اتفاق رائے کے باوجود کسی بھی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا جب کہ مذاکرات کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 21 نومبر کو کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر مسلح افراد کے حملے اور بعدازاں قبائل کے درمیان ہونے والے تصادم میں 133 افراد جاں بحق جب کہ 200 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close