Featuredتجارت

دو روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کے روز 2100 روپے کے اضافے سے 24 کیرٹ فی تولہ سونا 273400 روپے کا ہوگیا۔

10 گرام سونے کی قیمت 1800 روپے بڑھ کر 234396 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 21 ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس سونا 2622 ڈالرکا ہوگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close