Featuredدنیا

اسرائیل یمنی میزائل حملے کو روکنے میں ناکام رہا ، فوج کا اعتراف

حوثیوں نے اسرائیل کے حملوں کے جواب میں کارروائی کی

تل ابیب: یمنی حوثیوں نے رواں ہفتے میں دوسرا میزائل اسرائیل پر داغ دیا جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ یمن سے داغا گیا میزائل تل ابیب میں گرا، جبکہ صہیونی فوج نے اپنے دفاعی نظام سے ہمنی میزائل کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے یمن کے باغیوں کے زیر قبضہ دارالحکومت اور ایک بندرگاہی شہر میں فضائی حملوں کا ایک سلسلہ شروع کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں یمنی حوثیوں نے وسطی اسرائیل کے ایک اسکول کو نشانہ بنانے کیلئے میزائل داغے تھے۔

دوسری جانب یمن کے حوثیوں کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ اسرائیل پر میزائل حملوں میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

حوثیوں نے اسرائیل کے حملوں کے جواب میں کارروائی کی۔ اسرائیل کے یمن کے دارالحکومت صنعا پر بمباری میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close