Featuredاسلام آباد

ہم مشکل وقت میں پاراچنار کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے: گورنر سندھ

کرم میں ادویات اور غذائی قلت کی وجہ سے کئی معصوم بچے زندگی کی بازی ہارگئے

اسلام آباد: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پارا چنار میں قیام امن کیلئے اسٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہو گا

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ کرم میں ادویات اور غذائی قلت کی وجہ سے کئی معصوم بچے زندگی کی بازی ہارگئے، پاراچنار کے لوگوں کو ادویات کی فراہمی ہمارا فرض ہے، پاراچنار میں غذائی قلت کے مسئلے سے فوری نمٹنا ہوگا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم مشکل وقت میں پاراچنار کے لوگوں کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے، اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو پاراچنار جا کر اور جرگے کے ساتھ بیٹھ کر حل کرنے کیلئے بھی تیار تھے، معاملات طے پا گئے ہیں، جلد معاہدے پر فریقین کے دستخط ہوجائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close