Featuredخیبر پختونخواہسندھپنجاب

پاراچنار میں ظلم و بربریت اور راستوں کی بندش کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی دھرنے جاری

پاراچنار میں ظلم و بربریت کی نوعیت ایک خاص منصوبہ بندی کا حصہ ہے،جوادنقوی

کراچی: نمائش چورنگی پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے مظلومین پاراچنار کی حمایت اور اظہارِ یکجہتی کے لیے دیا گیا دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگیا۔

نمائش چورنگی اور ابوالحسن اصفہانی روڈ عباس ٹاؤن کے قریب پارا چنار کے مظاہرین سے اظہارِ یک جہتی کے لیے دھرنا دیا جا رہا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی سے گرومندر جانے والی سڑک اور عباس ٹاؤن سے سپر ہائی وے جانے اور آنے والی سڑک بند کر دی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جا رہا ہے۔

نمائش چورنگی کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات اور سڑک بند ہے۔

واضح رہے کہ نمائش چورنگی پر ایم ڈبلیو ایم کے تحت گزشتہ 3 روز سے دھرنا جاری ہے۔

ادھرلاہورمیں تحریک بیدار ی امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے پاراچنار میں راستوں کی بندش کے نتیجے میں پیدا ہونے والے غذائی اور سلامتی کے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار میں ظلم و بربریت کی نوعیت ایک خاص منصوبہ بندی کا حصہ ہے، جس کا مقصد تشیع کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے ، کرم کے عوام کو نہتا کرنا، حکومت کے مجرمانہ عزائم کا واضح ثبوت ہے ۔

دوسری جانب پاراچنار میں علاج کی سہولتیں نہ ملنے سے جاں بحق بچوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔

ڈھائی ماہ سے راستوں کی بندش کے خلاف شہریوں کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے۔

مذاکراتی عمل کے لیے گرینڈ امن جرگہ ضلع کرم پہنچ چکا ہے۔

تحصیل چیئرمین اپر کرم آغا مزمل کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش کے باعث شہری خوراک و علاج سے محروم ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ علاج کی سہولتیں نہ ملنے سے 100 سے زائد بچے دم توڑ چکے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close