Featuredخیبر پختونخواہ

پی ٹی آئی کے رہنماؤں شہرام ترکئی اور فیصل ترکئی کی ایک ماہ کی راہداری ضمانت منظور

پی ٹی آئی رہنماؤں شہرام ترکئی اور فیصل ترکئی کی ایک ماہ کیلئے راہداری ضمانت منظور کرلی گئی۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس وقار احمد نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی راہداری ضمانتوں کے کیس کی سماعت کی، شہرام ترکئی اور صوبائی وزیر فیصل ترکئی عدالت میں پیش ہوئے۔

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں کی ایک ماہ کی راہداری ضمانت منظور کرلی، عدالت نے دونوں درخواست گزاروں کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close