Featuredخیبر پختونخواہ
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہوگئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نےعلی امین گنڈا پور کا اشتہار جاری کر دیا۔
پی ٹی آئی 26 نومبر کو اسلام اباد میں احتجاج کے مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہوگئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نےعلی امین گنڈا پور کا اشتہار جاری کر دیا۔
عدالت کا حسن ابدال پولیس کو ملزم کے اشتہارکی تعمیل کروانے،رپورٹ 21 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکا اشتہار تھانہ صدر حسن ابدال میں درج مقدمہ میں جاری کیا گیا۔