Featuredسندھ

شاہراہ فیصل پر احتجاجی دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر

دھرنوں کے باعث ایئر پورٹ جانے والے مسافروں کو انتہائی مشکلات کا سامنا

کراچی: پاراچنار کی کشیدہ صورتحال پرشہر قائد میں احتجاجی دھرنے جاری ، شہر کے مختلف مقامات پر احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

احتجاجی دھرنوں کے مقامات کی پیشگی نشاندہی کے باوجود ٹریفک پولیس متبادل راستوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے میں ناکام رہی۔

بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے سے شہری بری طرح سے رل گئے ، ایئر پورٹ جانے والے شہریوں کو بھی شدید مشکلات سامنا کرنا پڑ گیا۔

احتجاجی دھرنوں کی وجہ سے شارع فیصل اور ایم اے جناح روڈ سمیت شہر کی دیگر اہم سڑکوں پر بھی بدترین ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے عام شہریوں کو انتہائی دقت اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

نمائش چورنگی، شارع فیصل کالا چھپرا ، نیشنل ہائی وے، عباسی ٹاؤن سمیت  مختلف مقامات پر دھرنا دیا گیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی جبکہ ایئر پورٹ جانے والے مسافروں کو بھی انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close