بجلی چوروں کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن جاری ہے، تقریباً سوا سال سے جاری مہم میں 139 ارب 6 کروڑ 50 لاکھ روپے کی کثیر رقم وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرادی گئی۔
ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، انسداد بجلی چوری مہم زوروں پر ہے۔
ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کیلئے حکومتی اقدامات کے تحت بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ستمبر 2023ء سے اب تک بجلی چوروں سے 139 ارب 6 کروڑ اور 50 لاکھ رقم وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے جاچکے ہیں، کریک ڈاؤن کے دوران ایک لاکھ 13 ہزار اور 900 سے زائد بجلی چور گرفتار کئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک بھر سے بجلی چوروں سے 69 کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کی گئی جبکہ 106 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔
متعلقہ حکومتی ادارے ملک بھر سے بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیا جاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہے۔