Featuredاسلام آباد

اسلام آباد اور گردو نواح میں آج موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا

اسلام آباد اور گردونواح میں آج موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ شام کے وقت بوندا باندی کا امکان ہے۔

اسلام آباد اورگردونواح میں سردی کی شدت برقرار ہے اور شام کے اوقات میں ہلکی بارش کی توقع ہے، مری،گلیات اور دیگر بلند علاقوں میں ہلکی بارش اوربرفباری کا امکان ظاہرکیا گیا ہے،پنجاب کےمختلف شہروں بشمول راولپنڈی،لاہورسیالکوٹ اورگوجرانوالہ میں بوندا باندی اوردھند چھائے رہنےکی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں مانسہرہ،ایبٹ آباد،چترال،اورسوات میں برفباری کےساتھ مطلع ابر آلود رہنےکی توقع ہے، بلوچستان کے پہاڑی علاقےشدیدسردی کی لپیٹ میں رہیں گے،جبکہ میدانی علاقوں میں سرد موسم برقرار رہے گا۔

اسکردو میں درجہ حرارت منفی تیرہ ڈگری،لیہہ میں منفی بارہ اورکوئٹہ میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا،لاہورکا درجہ حرارت چھ،کراچی میں دس جبکہ پشاورمیں تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نےپنجاب اورخیبرپختونخوا کےکئی شہروں میں دھند اوراسموگ کی وارننگ بھی جاری کی ہےجس سے ٹریفک کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close