Featuredسندھ

شارعِ فیصل پر دھرنا ختم ، ٹریفک کیلئے کھل گئی

کراچی : مصروف ترین روڈ شارعِ فیصل کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شارعِ فیصل پر ناتھا خان پل اور ملیر 15 میں دھرنا ختم ہو گیا۔

26 دسمبر سے بند شارعِ فیصل کے دونوں اطراف کی سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایم اے جناح روڈ پر نمائش چورنگی اور گولیمار میں دھرنا جاری ہے۔

نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی، یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب، ابوالحسن اصفہانی روڈ، فائیو اسٹار چورنگی اور احسن آباد میں بھی دھرنے جاری ہیں۔

ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ ٹریفک کے لیے متبادل راستے دیے گئے ہیں، پولیس کی نفری سڑکوں پر موجود ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close