Featuredپنجاب

مریم نواز نے بھتیجے کی شادی میں کتنے کا لباس پہنا، قیمت منظر عام پر آگئی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اپنے بھتیجے زید حسین نواز کی شادی میں پہنے گئے سرخ لباس کی قیمت منظرِ عام پر آگئی۔

سوشل میڈیا پر مریم نواز کی ایک نئی تصویر زیرِ گردش ہے وائرل ہونے والی اس تصویر میں مریم نواز سرخ جوڑا پہنے نظر آئیں۔

مذکورہ تصویر انکے بھتیجے زید حسین نواز کی شادی کی تقریب کی ہے۔ جس میں انہوں نے سنہرے دھاگے اور نگوں کے کام والا سرخ لباس زیب تن کیا ہوا ہے، جبکہ اس جوڑے کے ساتھ موٹے بارڈر پر کرن لگا دوپٹا بھی تھا۔

مریم نوازنے اپنے بھتیجے زید حسین نواز کی شادی میں بھارتی ڈیزائنر سبیا ساچی کا تیار کردہ لباس زیب تن کیا، شائقین اس کی قیمت سے متعلق کافی تجسس کا شکار تھے جو اب منظر عام پر آچکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نوازکا جوڑا سبیاساچی کی نومبر میں جاری ہونے والی کلیکشن ’’ہیریٹیج برائیڈل‘‘ کا حصہ ہے جس کی قیمت 4 لاکھ 95 ہزار بھارتی روپے ہے۔

اگر اس قمیت کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو کل قمیت 16 لاکھ 23 ہزار 609 روپے بنتی ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کے پوتے اور حسین نواز کے بیٹے اور مریم نوازکے بھتیجے زید حسین نواز کا نکاح 25 دسمبر کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمٰن کی صاحبزادی ایمن حبیب سے ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close