کمشنر کراچی نے شہر قائد میں دوروز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ پابندی 31 دسمبر سے یکم جنوری 2025 تک نافذ العمل ہوگی۔
کمشنر کراچی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ، آتش بازی پرپابندی ہوگی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ 31 دسمبر سے یکم جنوری 2025 تک ہوگا۔
دوسری جانب نئے سال کی آمد پر سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کردی گئی ہے، حیدرآباد میں تمام کاروباری مراکز کو رات 8 بجے بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔