Featuredگلگت بلتستان

سیکورٹی اداروں کو دھمکی دینے پر خالد خورشید کو 34 سال قید کی سزا سنا دی گئی

گلگت میں سیکورٹی اداروں کو دھمکی دینے اورمقدمہ سے راہ فرار اختیار کرنے پر انسداد دہشتگری عدالت گلگت کے جج رحمت شاہ نے ایک مقدمے میں مختلف دفعات کے تحت سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو مجموعی طور پر 34 سال قید کی سزا سنا دی۔

چھبیس جولائی 2024 کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے اتحاد چوک گلگت میں ایک جلسے کے دوران سیکیورٹی اداروں، چیف سیکریٹری، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کوسنگین نتائج کی دھمکی دی جسکا مقدمہ سٹی تھانہ گلگت میں درج کیا گیا۔

انسداد دہشتگری کی عدالت گلگت میں خالد خورشید کےخلاف مقدمہ کی کارروائی جاری رہی۔ اس دوران سابق وزیراعلیٰ روپوش رہے۔ سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کووکیل صفائی بھی دیا گیا جس نے اس کیس کا بھرپوردفاع کیا۔

عدالت کی کارروائی مکمل ہونے پرآج انسداد دہشتگری عدالت گلگت بلتستان کے جج رحمت شاہ نے سابق وزیراعلی گلگت بلتستان کومجموعی طورپرچونتیس سال قید اور چھ لاکھ جرمانے کی سزا سنائی۔

جج نے آئی جی پولیس کو حکم دیا ہے کہ مجرم کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا جائے اور ڈی جی نادرا کو حکم دیا ہے کہ مجرم کا قومی شناختی کارڈ بلاک کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close