معاشی استحکام حاصل کرلیا، اب ٹیک آف کرنا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نئے سال کے آغاز پر پاکستان کی خوشحالی کیلئے دعا گو ہیں، معاشی استحکام حاصل کرلیا، اب ٹیک آف کرنا ہے۔ اڑان پاکستان جیسا پروگرام ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ معیشت میں استحکام لاناہےاوراپنی تمام ترجیحات کواس طرف لگانا ہے، پاکستان کی معاشی ترقی مقصودہے تو معیشت کیلئے اہم کردار اداکرناہوگا۔
شہبازشریف نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے برآمدات کو بڑھانا ہوگا، اسمگلنگ کی روک تھام کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے، اسمگلنگ کے خاتمے کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اب تک ہماری حکومت میں کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا، دھرنوں نے ہماری معیشت کا دھڑن تختہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، دھرنوں کی سیاست کرنے والوں نےمعیشت کوتباہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 ماہ اقتصادی بہتری کی گواہی عام آدمی بھی دے رہاہے، پاک فوج کےجوان اپنےخون کی آبیاری سےپاکستان کیلئےقربانیاں دے رہے ہیں۔ شہدا کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
شہبازشریف نے کہا کہ کاروباری حضرات کو89فیصد ریلیف ملا، رواں مالی سال ترسیلات زر15ارب ڈالر تک پہنچ گئی، یہی کارکردگی رہی تو ترسیلات35 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرلیں گی۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 72 ارب روپے کی محصولات بہترین کارکردگی کی علامت ہیں، دسمبرمیں اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، ای گورننس پرتمام وزارتیں اقدامات کررہی ہیں۔