Featuredاسلام آباد
حکومت اور تحریک انصاف آج پھر مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گے
حکومت اور تحریک انصاف آج پھر مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گے۔ پی ٹی آئی تحریری طور پر چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی۔
حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے جمعرات کو ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا۔ اجلاس اب دن ساڑھے 11 بجےکے بجائے سہ پہر ساڑھے 3 بجے ہوگا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا دوسرا اجلاس دو جنوری کو دن ساڑھے گیارہ بجے طلب کیا تھا۔
پی ٹی آئی تحریری طورپر چارٹرآف ڈیمانڈ پیش کرے گی۔ جس میں اسیران کی رہائی، نومئی اور 26 نومبرکے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ شامل ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس کے وقت میں تبدیلی اراکین کی درخواست پر کی گئی، کانسٹیٹیوشن روم پارلیمنٹ میں طلب کیا گیا اجلاس ان کیمرا ہو گا۔ صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ اجلاس کے دوران تحریک انصاف اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرے گی۔