Featuredخیبر پختونخواہ

قبائلی عمائدین کا سیکیورٹی فورسز کے شابہ بشانہ امن کو یقینی بنانے کا اعلان

ضلع مہمند کے مشران نے سیکیورٹی فورسز کے شابہ بشانہ امن کو یقینی بنانے کا اعلان کردیا۔

فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کی جانب سے قلعہ بالاحصار پشاور میں خصوصی گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا۔

گرینڈ جرگہ میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل انجم ریاض، کمشنر پشاور، ایڈیشنل سیکریٹری خیبرپختونخواہ (فنانس) سپیشل سیکریٹری ہوم، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس، ڈپٹی کمشنر مہمند، ڈی پی او مہمند اور دیگر سول و عسکری حکام سمیت بڑی تعداد میں مہمند سے تعلق رکھنے والے علاقہ مشران نے شرکت کی۔

مقامی عمائدین نے جرگہ کے انعقاد کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جرگہ سے قبائلی عوام، سیکیورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امن خراب کرنے والوں کو واضح پیغام جائے گا کہ عوام اور تمام ادارے متحد ہیں۔

ضلع مہمند کے عمائدین نے پاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ اور پولیس کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف اقدامات کو سراہا اور کہا کہ وہ امن کے لئے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اس موقع پر شرکاء نے ضلع مہمند میں امن اور ترقی کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

حکام نے علاقہ مشران پر زور دیا کہ وہ عوام میں آگاہی پیدا کریں تاکہ وہ علاقہ میں امن خراب کرنے والوں کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں اور فتنہ الخوارج کے پروپیگنڈہ سے آگاہ رہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close