Featuredاسلام آباد

مذاکرات کو وقت دینا چاہیے، جلد بازی نہیں کرنی چاہیے : علامہ ناصر عباس

بانی پی ٹی آئی کارکنوں سے پہلے اپنی رہائی کو اپنی توہین سمجھتے ہیں

اسلام آباد: پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے رکن علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے تاکہ جو قدم اٹھائیں وہ مضبوط ہو۔

علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ آج مذاکرات میں حکومتی رویہ مثبت تھا، پی ٹی آئی کی طرف سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست کی گئی۔ امید ہے ہفتے کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کو وقت دینا چاہیے، جلد بازی نہیں کرنی چاہیے۔ چیزیں اچھی طرف جائیں تو ڈیڈ لائن ایک، دو ہفتے آگے بڑھ جانے میں بھی حرج نہیں ہے۔

راجا ناصر عباس نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں ہمارے ارکان اسمبلی پر ظلم اور تشدد کیا گیا، ارکان قید ہیں، ہمارے ارکان کی ضمانت میں رکاوٹ نہ کھڑی کی جائے تو اچھا تاثر جائے گا، سی بی ایم کے لیے اگر یاسمین راشد اور دیگر کی قانونی ضمانت میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کارکنوں سے پہلے اپنی رہائی کو اپنی توہین سمجھتے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close