Featuredخیبر پختونخواہ

کل سے پشاور پاراچنار شاہراہ پر قافلہ دوبارہ چلانے کا فیصلہ

ضلع کوہاٹ میں کرم کی صورتِ حال پر 3 ہفتے سے جاری گرینڈ جرگہ کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہو گیا

ضلع کرم میں پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ پر کل سے قافلہ دوبارہ چلانے کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سڑکوں پر رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور بے امنی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ خیبر پختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں کرم کی صورتِ حال پر 3 ہفتے سے جاری گرینڈ جرگہ کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہو گیا جبکہ فریقین نے معاہدے پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔

خیبر پختون خوا حکومت کے مشیر اطلاعات اور حکومت کی جرگہ کمیٹی کے سربراہ بیرسٹر سیف نے کرم امن معاہدے پر دستخط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے ضلع کرم میں امن اور خوش حالی کا نیا سفر شروع ہو گا۔

معاہدے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ گھروں میں بغیر لائسنس کے اسلحہ نہیں رکھا جائے گا، دونوں فریقین بنکرز اور مورچے ختم کریں گے جبکہ نقصانات کا ازالہ حکومت کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close