Featuredپنجاب

نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے پانچ مقدمات میں ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

نومئی جلاؤ گھیراؤ کے پانچ مقدمات میں ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،انسداددہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو حاضری مکمل کرنے کا حکم دے دیا ۔

لاہورکی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد ،شاہ محمود قریشی میاں محمود الرشید ،اعجاز چوہدری سمیت دیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئےضمانت پر رہا ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے جس کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

ملزمان کےخلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دو مقدمات میں سماعت پندرہ جنوری تک ملتوی جب کہ شیر پاؤ پل پر تقاریر جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر تین مقدمات سماعت سولہ جنوری تک ملتوی کردی گئی ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ اور تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close