Featuredسندھ

کراچی میں آج رات سے سائبیرین ہوائیں چلیں گی، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی والے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شہر میں آج رات سے سائبیرین ہوائیں چلیں گی، سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

کراچی والے سردی کے نئے اسپیل کیلئے ہوجائیں تیار، آج سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج رات میں سائبیرین ہوائیں چلیں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 4 سے 5 روز کے دوران درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں جانے کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بوندا باندی ہوئی، جس سے خنکی میں اضافہ ہوگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close