Featuredاسلام آباد

چھبیس نومبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مزید 40 کارکنان کی ضمانت منظور

پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج پر گرفتار کارکنوں کی ضمانت پر رہائی کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مزید 40 کارکنوں کی 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 26 نومبر احتجاج کے دوران گرفتار تمام پی ٹی آئی کارکنوں کو ضمانت پر 5، پانچ ہزار کے مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق تمام مقدمات کو میرٹ پر نمٹایا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بھی عدالت نے 250 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت منظور کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close