Featuredکھیل و ثقافت

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا 615 رنز پر آؤٹ ، پاکستان نے 3 وکٹوں پر 64 رنز بنالیے

بابر اعظم 31 اور محمد رضوان 9 رنز کے ساتھ کریز پر موجود، 551 رنز کا خسارہ باقی

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن پہلی اننگز میں 615رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ریان رکلٹن نے 259 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

میزبان ٹیم کے بیٹر ریان ریکلٹن نے 259 رنز کی اننگ کھیلی اور آؤٹ ہوگئے، ریان ریکلٹن نے اپنی اننگ میں 3 چھکے اور 29 چوکے لگائے۔ ٹمبابا ووما نے 106 اور کائل ورینی نے 100 رنز بنائے۔ مارکو یانیسین 62 اور کیشو مہاراج نے 40 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور سلمان آغا نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میر حمزہ اور خرم شہزاد نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز مایوس کن رہا اور 20 کے مجموعی اسکور پر تین کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ کپتان شان مسعود 2، کامران غلام 12 اور سعود شکیل 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس وقت کریز پر بابر اعظم 31 اور محمد رضوان 9 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور 551 رنز کا خسارہ پورا کرنا ابھی باقی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close