Featuredکھیل و ثقافت

سڈنی ٹیسٹ میں بھارت کو ذلت آمیز شکست، آسٹریلیا ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں

جنوبی افریقا پہلے ہی ورلڈ ٹیسٹ چیمئن شپ کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے

 آسٹریلیا نے بھارت کو سڈنی ٹیسٹ میں شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ میں بھارت کو شکست دیکر 5 میچوں پر مشتمل بورڈر گواسکر ٹرافی 3 ایک سے اپنے نام کر لی۔
سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، انڈیا نے پہلی اننگز میں 185 اور دوسری اننگز میں 157 رنز بنائے ۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 181 اور دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 162رنز بنائے ۔

دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے بیو ویسٹر نے ناقابل شکست 38 رنز بنائے جبکہ ٹریوس ہیڈ 34 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

آسٹریلیا کے اسکاٹ بولینڈ میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ بھارت کے جسپریت بمراہ کو سیریز میں 32 وکٹیں لینے اور 42 رنز بنانے پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

جنوبی افریقا پہلے ہی ورلڈ ٹیسٹ چیمئن شپ کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close