Featuredخیبر پختونخواہ

امن دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، کرم میں ہر حال میں امن کو یقینی بنایا جائے گا

کلیئرنس ملنے کے بعد عنقریب قافلے کو روانہ کیا جائے گا ، بیرسٹر سیف

پشاور: کرم کے عوام امن دشمن عناصر سے ہوشیار رہیں ، ڈپٹی کمشنر پر حملہ امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام مذموم سازش تھی۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ گرینڈ جرگے کے معاہدے کے مطابق کرم میں ہر حال میں امن کو یقینی بنایا جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امن دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ڈپٹی کمشنر پر حملہ امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام مذموم سازش تھی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ کرم کے عوام امن دشمن عناصر سے ہوشیار رہیں، علاقے میں پائیدار امن کیلئے انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ تعاون کیا جائے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر قافلے کو وقتی طور روک دیا گیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ کلیئرنس ملنے کے بعد عنقریب قافلے کو روانہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لوئر کرم میں سرکاری مذاکراتی ٹیم پر حملے کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اس حملے میں 3 پولیس اہلکار اور 2 فرنٹیئر کور کے اہلکار بھی شدید زخمی ہو گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close