کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست ، جنوبی افریقہ نے سیریز 0-2 سے جیت لی
کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقا نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔
ہوم ٹیم نے 58 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے 8ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ بیڈنگھم 30 گیندوں پر 47 جبکہ ایڈن مارکرم 13 گیندوں پر 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
چوتھے روز شان مسعود اور خرم شہزاد نے 213 رنز ایک وکٹ کے نقصان کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا، 235 کے مجموعی اسکور پر خرم شہزاد 18 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، کامران غلام 28 اور سعود شکیل 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان شان مسعود 145 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
بعد ازاں محمد رضوان 41، سلمان آغا 48، عامر جمال 34 اور میر حمزہ 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پوری ٹیم 478 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کاگیسو رباڈا اور کیشور مہاراج نے 3، 3 جبکہ مارکو جانسن نے 2 اور کیوینا مپاخا نے 1 وکٹ حاصل کی۔
58 رنز کے تعاقب میں پروٹیز نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور بغیر کسی نقصان کے اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔
ڈیوڈ بیڈنگھم 44 اور ایڈن مارکرم 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔