Featuredاسلام آباد

مبینہ کرپشن کیس: چوہدری پرویزالہی پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد

احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں فرد جرم عائد کردی۔

احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نےریفرنس پر سماعت کی،احتساب عدالت نے پرویزالہی پرنیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی،پرویز الہٰی نےصحت جرم سے انکار کردیا،

عدالتی عملے نےپرویزالہٰی کی حاضری گاڑی میں جاکرمکمل کی،پرویزالہٰی نےفرد جرم کی شیٹ پر دستخط کردیے،عدالت نےآئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔

احتساب عدالت نےپرویزالہی کو فردجرم کی کارروائی کے لیے طلب کر رکھا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close