Featuredاسلام آباد

عمران خان کی 6،بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں 28 جنوری تک توسیع کردی گئی۔ سیشن عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

معاون وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ جیل حکام جان بوجھ کر بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک پر حاضری نہیں کروا رہے۔ کہیں وہ ایسا نہ کہہ دیں کہ سردیوں سے انٹرنیٹ جام ہو گیا ہے۔

جج افضل مجوکہ نے کہا دونوں ملزمان کی ضمانتوں پر ایک ساتھ فیصلہ ہو گا ۔ جزوی دلائل ہو چکے صرف بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو حاضری رہتی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close