Featuredخیبر پختونخواہ

پاراچنار پریس کلب کے باہر دھرنا دینے والوں پر بھی مقدمات درج

کرم میں حالات بدستور کشیدہ، متاثرہ علاقوں میں اشیائے خورونوش اور ادویات کی قلت

پشاور: راستے نہ کھلنے کی وجہ سے تیسرے روز بھی امدادی سامان روانہ نہیں ہو سکا

ضلع کرم میں حالات بدستور کشیدہ رہنے سے متاثرہ علاقوں میں اشیائے خور و نوش اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق راستے نہ کھلنے کی وجہ سے ضلع کرم کے لیے تیسرے روز بھی امدادی سامان روانہ نہیں ہو سکا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق اپیکس کمیٹی اور صوبائی حکومت کے فیصلوں پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، پاراچنار پریس کلب کے باہر دھرنا دے کر روڈ بند کرنے والوں پر بھی مقدمات درج کرلیے گئے۔

کرم کے تمام راستے ہر صورت کھول کر آمدورفت یقینی بنائی جائے گی۔

ایف آئی آر میں نامزد پانچ دہشت گردوں میں اب تک تین پکڑے گئے ہیں، نامزد مزید دہشت گردوں اور دیگر نامعلوم حملہ آوروں کی گرفتاری اور تحقیقات کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close