Featuredاسلام آبادتجارت

حکومت نے بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا

بجلی بلوں پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنےکی بھی تجویز بھی زیر غور ہیں

اسلام آباد: وفاقی حکومت 10 روپے فی یونٹ تک بجلی سستی کرنے کی کوشش کررہی ہے

حکومت نے بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وزارت توانائی کی جانب سے مختلف آپشنز پر کام جاری ہے۔

وزارت توانائی حکام کے ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر 5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کیے جا چکے ہیں، پانچ معاہدوں کے خاتمہ سے مجموعی طورپر 411 ارب روپے کی بچت ہوگی، پانچوں معاہدوں کے خاتمے سے سالانہ بچت 70 ارب روپے بنتی ہے، بگاس کے 8 پاورپلانٹس کا ٹیرف تبدیل کیے جانے سے بھی اربوں کی بچت کا تخمینہ ہے۔

ذرائع مطابق بگاس کے 8 پاور پلانٹس کے ریٹ تبدیلی سے 238 ارب روپے کی بچت ہوگی، بگاس پاور پلانٹس کے ٹیرف تبدیلی کی سالانہ 8 ارب 83 کروڑ روپے بنتی ہے، 16 آئی پی پیز سے نظر ثانی شدہ معاہدوں سے 481 ارب روپے کا فائدہ ہوگا، معاہدوں کے خاتمے یا ان میں تبدیلی کا فائدہ صارفین تک پہنچایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت سستی بجلی کےلیے ونٹر پیکیج میں توسیع کا جائزہ بھی لے رہی ہے جبکہ بجلی بلوں پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت سالانہ800 ارب روپے سے زائد بجلی بلوں پر ٹیکسوں سے حاصل کرتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close