Featuredخیبر پختونخواہ

کرم کیلئے اشیائے خوردنوش پر مشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ آج پارا چنار روانہ ہوگا

کرم کیلئے اشیائے خورد نوش پر مشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ آج پارا چنار روانہ ہوگا۔

سرکاری ذرائع کےمطابق امن کمیٹیوں نےعلاقےقیام امن کی گارنٹی دے رکھی ہے،امن کمیٹیوں کاقیام یکم جنوری کوہونیوالےجرگےکےمعاہدے میں ہوا۔، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارےقافلے کی حفاظت پرمامور ہوں گے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کرم میں سڑکوں کی بندش کو 80 روز سے زائدگزرچکے ہیں،بنیادی سہولیات اور ادویات نہ ملنےکی وجہ سےعوام کو مشکلات کاسامنا ہے، معاہدےکےتحت قبائل نے 15روز میں اسلحہ ریاست کو جمع کروانےکا وعدہ کیا ہے، مقامی بینکرز کا خاتمہ ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ڈپٹی کمشنرپرفائرنگ کےواقعےکی وجہ سے4جنوری کوقافلہ روکاگیاتھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close