Featuredخیبر پختونخواہ

عمران خان پاکستان کی بہتری کیلئے مذاکرات کررہے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کی بہتری کیلئے مذاکرات کررہے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اسپیکر ایاز صادق وطن واپس پہنچ چکے، مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے۔ مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات تاخیر سے ہونے کی وجہ اسپیکر کا ملک سے باہر ہونا ہے بانی پی ٹی کے ساتھ انفرادی طور پر ملاقاتیں کرائی جارہی ہی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ہر ادارہ اپنے پاوں پر کھڑا ہوجائے، اس نظام نے اتنا خوف ڈالا ہوا ہے کہ کام نہیں کر پارہے۔ ابھی کام شروع نہیں کیا ہوتا کہ خوف طاری ہوتا ہے کہ پکڑ لیے جائیں گے۔ کرپشن پر قابو پانے والے ادارے اگر کرپشن پر قابو نہیں پا سکتے تو تنخواہیں کس بات کی لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا ادارے اس لئے بنائے گئے ہیں کہ یہ ہمیں ڈرائینگے کام کرنے نہیں دینگے، ہمیں اگے بڑھنے کے لئے خوف کا بوت توڑنا پڑے گا،علیٰ امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ کابینہ میں ردوبدل پرسوشل میڈیا کی خبروں کو اہمیت نہ دیں، کابینہ میں ردوبدل میں خود کروں گا،سوشل میڈیا نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close